فاصلے کے معنی کا کیوں فریب کھاتے ہو
جتنے دور جاتے ہو، اُتنے پاس آتے ہو
رات ٹوٹ پڑتی ہے جب سکوتِ زنداں پر
تم میرے خیالوں میں چُھپ کے گُنگناتے ہو
جب تنی سلاخوں سے جھانکتی ہے تنہائی
دل کی طرح* پہلو سے لگ کے بیٹھ جاتے ہو
تم میرے ارادوں کے ٹوٹتے ستاروں کو
یاس کی خلاؤں میں، راستہ دکھاتے ہو
کتنے یاد آتے ہو، میں تمہیں بتاؤں کیا؟
جتنا یاد کرتے ہو، اُتنے یاد آتے ہو







LinkBack URL
About LinkBacks
Quote



Bookmarks